رسائی کے لنکس

logo-print

کولمبیا کا ’پانچ رنگوں والا دریا‘

کولمبیا کے صوبہ میٹا میں واقع سیئرا ڈی لا ماکارینا نیشنل پارک ماحولیاتی سیاحت میں دلچسپی رکھنے والوں میں خاصا مشہور ہے۔ اس پارک سے گزرنے والا دریا کینو کرسٹیلز مقامی سطح پر ’’پانچ رنگوں والا دریا‘‘ کے نام سے بھی مشہور ہے۔ ہر سال موسموں کی تبدیلی کے ساتھ یہ دریا بھی مختلف شوخ رنگ پیش کرتا ہے۔ یہاں آنے والے سیاح دریا، تالابوں اور آبشاروں کے پانی میں خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG