رسائی کے لنکس

کولمبیا:باغیوں اور حکومت کے درمیان معاہدہ


فریقین کا کہنا ہے کہ اس معاہدے سے جمہوریت کی راہیں کھلنے کے ساتھ ساتھ دیرپا امن قائم ہوگا۔

کولمبیا کی حکومت اور باغیوں کے درمیان ایک معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت عسکریت پسندی ترک کرنے پر باغیوں کو قومی سیاست میں حصہ لینے کی اجازت ہوگی۔

ہوانا میں معاہدے کا اعلان حکومت اور ریوولوشنری آرمڈ فورسز آف کولمبیا یا ’ایف اے آر سی‘ کے درمیان ایک سال تک جاری رہنے والے امن مذاکرات کے بعد کیا گیا۔

فریقین کا کہنا ہے کہ اس معاہدے سے جمہوریت کی راہیں کھلنے کے ساتھ ساتھ دیرپا امن قائم ہوگا۔

کیوبا اور ناروے کی معاونت سے ہونے والی امن بات چیت کے عمل میں باغیوں کو عسکری کارروائیاں ترک کرنے سمیت کئی اہم معاملات شامل تھے۔

’’ایف اے آر سی‘‘ گزشتہ نصف دہائی سے حکومت کے خلاف لڑ رہی ہے اور اس کے لیے سرمایہ وہ منشیات کی اسمگلنگ، غیر ملکیوں اور حکومت کے عہدیداروں کو اغوا اور یرغمال بنا کربھی حاصل کرتی رہی ہے۔
XS
SM
MD
LG