رسائی کے لنکس

کولمبیا میں باغیوں نے امریکی شہری کو رہا کر دیا

امریکی شہری کو ایک دیہی علاقے میں انٹرنیشنل ریڈ کراس اور حقوقِ انسانی سے متعلق ایک اور تنظیم کے حوالے کیا گیا اور بعد ازاں اس کو بوگوٹا ایئرپورٹ پر امریکی حکام کے سپرد کر دیا گیا۔

کولمبیا میں باغیوں نے ایک امریکی شہری کو تقریباً پانچ ماہ قید میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا ہے۔

ریوولوشنری آرمڈ فورسز آف کولمبیا یا ایف اے آر سی نے کیون اسکاٹ کو اتوار کے روز رہا کیا۔ عہدیداروں کے مطابق اسکاٹ امریکی افواج کا سابق اہلکار ہے اور وہ سیاحت کی غرض سے کولمبیا گیا تھا۔

امریکی شہری کو ایک دیہی علاقے میں انٹرنیشنل ریڈ کراس اور حقوقِ انسانی سے متعلق ایک اور تنظیم کے حوالے کیا گیا اور بعد ازاں اس کو بوگوٹا ایئرپورٹ پر امریکی حکام کے سپرد کر دیا گیا۔

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کولمبیا کی حکومت اور انسانی حقوق کے کارکن جیسی جیکسن کی اس امریکی شہری کی رہائی کے لیے کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔

جیکسن باغیوں کی درخواست پر مذاکرات کے لیے گزشتہ ماہ کولمبیا گئے تھے۔

ایف اے آر سی 1964ء سے کولمبیا کی فوج کے خلاف لڑائی جاری رکھے ہوئے ہے، تاہم حالیہ مہینوں میں یہ گروہ حکومت کے ساتھ ہونے والے امن مذاکرات میں حصہ لے چکا ہے۔
XS
SM
MD
LG