رسائی کے لنکس

کومی نے ’ایف بی آئی‘ کے نئے سربراہ کا عہدہ سنبھال لیا


پیر کے روز مسٹر اوباما نے کومی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جیمز کومی ایک ایسا شخص ہے جنھیں اِس بات کا بخوبی علم ہے کہ کیا درست اور کیا غلط ہے، اور یہ کہ وہ ہمہ وقت اِسی طرزِ عمل پر کاربند رہتے ہیں

امریکی صدر براک اوباما نے جمیز کومی کو فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے نئے سربراہ کے طور پر تعینات کیا ہے۔

پیر کے روز مسٹر اوباما نے کومی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ایسا شخص ہے جنھیں اِس بات کا بخوبی علم ہے کہ کیا درست اور کیا غلط ہے، اور یہ کہ وہ ہمہ وقت اِسی طرزِ عمل پر کاربند رہتے ہیں۔

کومی کی عمر چون برس ہے۔

وہ سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بُش کے دورِ حکومت میں امریکہ کے ڈپٹی اٹارنی جنرل رہ چکے ہیں۔

وہ اُس وقت خاصے نمایاں ہوئے جب اُنھوں نے وارنٹ کے بغیر ٹیلی فون کالز سننے سے متعلق وائٹ ہاؤس کے احکامات ماننے سے کھُلم کھلا انکار کیا۔


رواں سال کےاوائل میں نگرانی کا پروگرام اُس وقت ایک بڑا سوالیہ نشان بن کر سامنے اُبھرا جب اِس بات کا انکشاف ہوا کہ حکومتِ امریکہ انٹرنیٹ اور ٹیلی فون پر پیغام رسانی کو ہدف بنانے کے ایک وسیع تر پروگرام پر عمل پیرا ہے۔

مسٹر اوباما نے اِس پروگرام کا کُھل کر دفاع کیا ہے۔


کومی، رابرٹ مُلر کی جگہ لیں گے، جنھوں نے یہ منصب 11ستمبر 2001ء کے دہشت گرد حملوں کے کچھ ہی روزبعد سنبھالا تھا۔
XS
SM
MD
LG