رسائی کے لنکس

جمہوریہ کانگو میں ایم 23 باغی گروہ کا خاتمہ

جمہوریہ کانگو میں ایم 23 نامی باغی گروہ نے اپنی سرگرمیاں بند کرنے کے اعلان کے بعد ہتھیار ڈالنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ کانگو کی فوج توپ خانہ اور گولہ بارود اپنے قبضے میں لے رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ جھڑپوں کی وجہ سے نقل مکانی کرنے والے تقریباً 15,000 افراد اپنے آبائی علاقوں کو لوٹ رہے ہیں۔ اب فوج کانگو کی حدود میں سرگرم دیگر باغی گرہوں بشمول ایف ڈی ایل آر کے خلاف کارروائیاں شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ کانگو کا مشرقی حصہ کئی برسوں سے شورش کی زد میں ہے، جہاں معدنیاتی کانوں پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے سرکاری سکیورٹی فورسز اور باغی گروہوں میں جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG