رسائی کے لنکس

کانگو: آتش فشاں کے پھٹ پڑنے سے نیشنل پارک کے جانور خطرے میں


کانگو: آتش فشاں کے پھٹ پڑنے سے نیشنل پارک کے جانور خطرے میں
کانگو: آتش فشاں کے پھٹ پڑنے سے نیشنل پارک کے جانور خطرے میں


ڈیمو کریٹک ری پبلک آف کا نگو کے مشرق میں ایک آتش فشاں پہاڑ کے پھٹ پڑنے سے اُس قسم کے چِمپنزیوں کے لیے خطرہ پیدا ہوگیا ہے، جن کی نسل کے پہلے ہی معدوم ہوجانے کا خطرہ ہے۔ یہ نیشل پارک کم یاب پہاڑی گوریلوں یا بن مانسوں کا بھی وطن ہے۔

گوما سے تقریباً 25 کلومیٹر شمال میں واقع وِیرُنگا نیشنل پارک کے رینجروں نے بتایا ہے کہ کوہ نیامولاگیرا ہفتے کی صبح ایک بلند دھماکے کے ساتھ پھٹ پڑا۔

کانگو میں جنگلی حیات کی ذمّے دار سرکاری ایجنسی نے کہا ہے کہ غالب امکان یہ ہے کہ آتش فشاں دہانے سے بہتا ہوا لاوا پہاڑ کی نچلی ڈھلوانوں پرتقریباً 40 نایاب چِمپنزیوں کے قدرتی علاقے کو تباہ کردے گا۔

ایجنسی نے کہا کہ کانگو کے وہ پہاڑی بن مانس، جن کی نسل کے معدوم ہوجانے کا شدید خطرہ ہے، بہتے ہوئے لاوے کے راستے میں نہیں رہتے۔ 200 بن مانس مشرق میں مزید آگے جاکر ، ایک دوسرے آتش فشاں مِکینو کی ڈھلوانوں پر آباد ہیں۔

پارک کے ڈائریکٹر ایما نوئیل ڈا میروڈ نے کہا ہے کہ یہ آتش فشانی بہت تشویش ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ رینجر ہر ایک گھنٹے بعد لاوے کے بہاؤ کے رُخ کے بارے میں اطلاعات فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ پارک کے عہدے دار خطرے کا اندازہ لگانے اور ضرورت پڑ نے پر عملی کارروائى کرنے کے لیے فوجی اور سِولیّن حکام کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG