کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے دنیا بھر میں سماجی فاصلے برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ عوامی مقامات، ہوٹلز اور دفاتر میں بھی لوگوں کو فاصلہ رکھنے کی ہدایات دی جا رہی ہیں۔ بعض ملکوں نے لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی ہے، جس کے بعد لوگوں نے روزمرہ کی مصروفیات کا آغاز کر دیا ہے۔
کرونا کے باعث زندگی کے بدلتے ڈھنگ
1
امریکہ کے ایک ریستوران میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور رش کا تاثر دینے کے لیے لوگوں کے درمیان ڈمیز رکھی گئی ہیں۔
2
نیویارک میں کئی لوگ دن بھر پڑنے والی گرمی کے بعد شام کو پارکس کا رُخ کرتے ہیں۔ ایسے میں سماجی فاصلوں پر عمل درآمد کے لیے پارکس میں بھی سفید دائرے لگا کر لوگوں کے درمیان فاصلہ رکھا گیا ہے۔
3
بیلجیم میں اسکول کھول دیے گئے ہیں، لیکن طلبہ کے لیے اب حالات پہلے والے نہیں ہیں۔ طلبہ کے درمیان سماجی فاصلے برقرار رکھنے کے لیے فرش پر نشانات لگا دیے گئے ہیں جب کہ ماسک بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔
4
بینکاک کے ایک ریستوران میں سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنے کے لیے کھانے کی میز پر پلاسٹک کا بیریئر لگا دیا گیا ہے۔