رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

13:41 6.4.2020

مسلم لیگ (ن) کی طرف سے طبی عملے کے لیے امداد

13:34 6.4.2020

چمن سرحد یک طرفہ آمد و رفت کے لیے کھل گئی

13:24 6.4.2020

پاکستان نے چمن بابِ دوستی گیٹ 9 اپریل تک کھول دیا

پاکستان نے پاک افغان سرحد جذبۂ خیرسگالی تحت یکطرفہ پیدل آمد و رفت کے لیے کھول دی ہے۔

باب دوستی گیٹ نو اپریل تک کھلا رہے گا جہاں سے پاکستان میں پھنسے افغان شہریوں کو واپس جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

کرونا وائرس کے خطرے کی پیشِ نظر چمن سرحد مسلسل 36ویں روز ہر قسم کی تجارت کے لیے بند ہے جس کی وجہ سے نیٹو سپلائی، افغان ٹرانزیٹ ٹریڈ اور بڑی تعداد میں ٹرک و کنٹینر پاکستان میں پھنس گئے ہیں۔

12:48 6.4.2020

پرائیوٹ اسکولوں میں آن لائن کلاسز، سرکاری اسکول کیا کریں؟

کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تعلیمی ادارے بند ہونے سے طلبہ کی پڑھائی پر بھی اثر پڑا ہے۔ بعض نجی اسکولوں نے تو آن لائن کلاسز شروع کردی ہیں لیکن سرکاری اسکولوں کے طلبہ کی اکثریت کھیل کود کر وقت گزار رہی ہے۔ لاہور سے ثمن خان کی ڈیجیٹل رپورٹ

نجی اسکولوں میں آن لائن کلاسز، سرکاری اسکول کیا کریں؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:04 0:00

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG