رسائی کے لنکس

فلم ’کریزی رچ ایشئنز‘ شمالی امریکہ کے باکس آفس میں ٹاپ پر


ہالی وڈ میں کامیاب ہونے والی نئی فلم ’کریزی رچ ایشئنز‘ پر جہاں سنگاپور میں شہر کو صورت گری پر تنازع کھڑا ہوگیا ہے، وہیں ایشیا کے باقی ممالک میں اس فلم کے بارے میں کوئی خاص گرم جوشی نہیں ہے۔

’کریزی رچ ایشئنز‘ ہالی وڈ کی پہلی ایسی فلم ہے جس میں ایک عرصہ بعد زیادہ تر کاسٹ ایشیئن اداکاروں پر مشتمل ہے۔ یہ فلم کیون کیوان کے بیسٹ سیلر ناول پر مبنی ہے جس میں سنگاپور میں رہنے والے امیر چینیوں کی کہانی بیان کی گئی ہے۔ یہ فلم اس وقت شمالی امریکہ کے باکس آفس میں ٹاپ پر ہے۔

اس رومانٹک کامیڈی میں ایک عام ایشئین امریکی خاتون کو ایک انتہائی امیر بوائے فرینڈ سے پیار کرتے دکھایا گیا ہے۔ اس بات کی امید کی جارہی ہے کہ یہ فلم ایشیا میں اچھی کمائی کرے گی۔

رنگارنگ کپڑوں اور دولت کی چکاچوند سے بھرپور اس فلم کا مرکزی کردار معاشیات کی پروفیسر ریچل چو ہیں، یہ کردار امریکی اداکارہ کونسٹینس وو نے ادا کیا ہے۔ فلم میں ریچل اپنے لیکچرر بوائے فرینڈ نک ینگ کے ساتھ سنگاپور چھٹیوں پر جاتی ہیں۔

سنگاپور آ کر انہیں معلوم پڑتا ہے کہ ان کا بوائے فرینڈ ایشیا کی امیر ترین خاندان کا چشم و چراغ ہے۔ اس فلم میں ان کے بوائے فرینڈ کا کردار برطانوی ملیشئین اداکار ہنری گولڈنگ نے ادا کیا ہے۔

امریکی فلموں میں ایشئین اداکاروں کو عموماً غیر اہم کردار ہی ملتے ہیں،۔ جب کہ اکثر فلموں میں سفید فام امریکی اداکاروں کو ہی ایشئین کردار ادا کرتے دیکھا گیا ہے۔

ہالی وڈ کی فلمیں ’دا گریٹ وال‘ اور ’دی بیسٹ ایگزاٹک میری گولڈ ہوٹل‘ کو اس بات پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا کہ ان میں لیڈ رول سفید فام امریکی اداکاروں نے ادا کیا اور ایشئین اداکاروں کو غیر اہم کرداروں میں دیکھا گیا۔

سنگاپور، جہاں اس فلم کو زیادہ تر فلمایا گیا ہے، وہاں اگرچہ کہ اس فلم کو لے کر کچھ گرم جوشی ہے؛ زیادہ تر لوگ یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ اس فلم میں ان کے شہر کو کیسے دکھایا گیا ہے۔

مگر بہت سے لوگ اس بات پر ناراض بھی ہیں کہ اس فلم کی کہانی زیادہ تر بس سنگاپور کے چینی باشندوں پر ہی توجہ دیتی ہے۔

سنگاپور کی ایکٹوسٹ کرسٹین ہان نے فلم پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ فلم تنوع اور رنگارنگی کو نہیں دکھاتی۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’ایک سنگاپور کے شہری کے طور پر میں یہ چاہتی ہوں کہ یہ فلم شنگاپور کی آبادی کے تنوع کو پورے طور پر دکھائے۔‘

Actor Henry Golding poses as he arrives for the red carpet screening of the movie "Crazy Rich Asians," Aug. 21, 2018, in Singapore.
Actor Henry Golding poses as he arrives for the red carpet screening of the movie "Crazy Rich Asians," Aug. 21, 2018, in Singapore.

اس فلم کے حوالے سے ایشیا کے دوسرے ممالک میں بھی خاص دلچسپی دکھائی نہیں دے رہی، جیسی کہ ہالی وڈ میں دیکھنے کو مل رہی ہے

ویرائیٹی میگزین میں فلموں پر لکھنے والی میگی لی نے خبر رساں ادارے، اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایشئین مقامی فلموں میں اپنے آپ کو بڑے پردے میں دیکھتے ہی آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ کہ جو لوگ یہ فلم دیکھیں گے وہ اس کے معیار کی وجہ سے اس سے لطف اندوز ضرور ہوں گے، مگر ہالی وڈ میں اس فلم کو لے کر گرم جوشی کی وجہ امریکہ میں ایشئین امریکی باشندوں سے متعلق تجربے کی وجہ سے ہے۔

XS
SM
MD
LG