رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش کے نو افراد پر اسپاٹ اور میچ فکسنگ کا الزام


آئی سی سی کے اینٹی کرپشن کوڈ نے ایک بیان میں کہا کہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ2013 کے دوران ڈھاکا گلیڈی ایٹرز کے میچوں کے دوران میچ فکسنگ اور اسپاٹ فکسنگ سے متعلق سرگرمیوں میں مبینہ طور پر سازش میں ملوث افراد کے خلاف تحقیقات کی جا رہی تھی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے منگل کو ایک جامع تحقیقات کے بعد نو افراد پر بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 2013 کے دوران میچ فکسنگ اور اسپاٹ فکسنگ کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ۔


مورد الزام ٹھہرائے جانے والے افراد کو ان غیر قانونی سرگرمیوں کی تفصیل فراہم کی جائے گی لیکن آئی سی سی اور بی سی بی نے کا کہنا ہے کہ پوری طرح الزام ثابت ہونے تک ان لوگوں کو قصور وار نہ ٹھہرایا جائے۔


ان افراد کے ناموں کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی گئیں کیونکہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی اینٹی کرپشن کوڈ کے مطابق انضباطی کارروائی کے اختتام تک ان کی شناخت کو ظاہر نہیں کیا جائے گا۔


آئی سی سی کے اینٹی کرپشن کوڈ نے ایک بیان میں کہا کہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ2013 کے دوران ڈھاکا گلیڈی ایٹرز کے میچوں کے دوران میچ فکسنگ اور اسپاٹ فکسنگ سے متعلق سرگرمیوں میں مبینہ طور پر سازش میں ملوث افراد کے خلاف تحقیقات کی جا رہی تھی۔ نو افراد میں سے سات پر فکسنگ اور دو پر ضابطے کی خلاف ورزی کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

ان افراد کو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ ، آئی سی سی یا آئی سی سی کے اراکین کی کسی بھی ایسوسی ایشن کی طرف سے تسلیم شدہ کرکٹ کی تمام سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روک دیا گیا ہے.

میچ فکسنگ میں مبینہ طور پر ملوث ان افراد کے پاس اپنی صفائی پیش کرنے کے لیے 14 دن کا وقت ہے تاہم یہ تمام لوگ تحقیقات مکمل ہونے تک بدستور معطل رہیں گے۔

یاد رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اشرفل کو بی پی ایل میں مبینہ طور پر میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کے اعتراف کے بعد بورڈ نے معطل کر دیا تھا۔
XS
SM
MD
LG