رسائی کے لنکس

بھارت کے ہاتھوں افغانستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست


ڈھاکا میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی جس کی پوری ٹیم 45.2 اوورز میں 159 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں بھارت نے افغانستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

بدھ کو ڈھاکا میں ہونے والے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی لیکن اس کی پوری ٹیم 45.2 اوورز میں 159 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

افغانستان کی طرف سے سمیع اللہ شنواری 50 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

بھارت کی طرف سے جدیجہ نے چار، ایشون نے تین، محمد شامی نے دو اور مشرا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارت نے 160 رنز کا ہدف 32.2 اوورز میں صرف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

ابتدائی بلے باز شیکھر دھون 60 اور راہانے 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

افغانستان کی طرف سے میر واعظ اشرف اور محمد نبی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس میچ کے فیصلے کا ٹورنامنٹ کے فائنل پر کوئی فرق نہیں پڑا کیونکہ پاکستان اور سری لنکا پہلے ہی 13، 13 پوائنٹس حاصل کرکے فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG