رسائی کے لنکس

جنوبی افریقہ کے خلاف بھارتی کرکٹ ٹیم فالو آن کا شکار


جنوبی افریقہ کے خلاف بھارتی کرکٹ ٹیم فالو آن کا شکار
جنوبی افریقہ کے خلاف بھارتی کرکٹ ٹیم فالو آن کا شکار

بھارت کی کرکٹ ٹیم ناگ پور میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز فالو آن کا شکار ہو گئی۔ جنوبی افریقہ نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 558 رنز بنانے کے بعد اپنی پہلی اننگز ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھاجس کے جواب میں بھارت کی پوری ٹیم 223 سکور پر آؤٹ ہو گئی۔

بھارت کی طرف سے109 رنز بنا کرسہواگ سب سے نمایاں بلے باز رہے جب کہ مہمان ٹیم کے آٹھ کھلاڑی ڈبل فگر ”Double Figer“ یا دس کے انفرادی سکورتک بھی نہیں پہنچ سکے۔ جنوبی افریقہ کے باؤلر سٹئین ”Steyn“ نے پہلی اننگز میں 16.4 اوورز میں 57 رنز دے کر سات بھارتی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔

تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر66 رنز بنائے ہیں۔

XS
SM
MD
LG