رسائی کے لنکس

آسٹریلیا نے ایک روزہ میچوں کی سیریز بھی جیت لی


آسٹریلیا نے ایک روزہ میچوں کی سیریز بھی جیت لی
آسٹریلیا نے ایک روزہ میچوں کی سیریز بھی جیت لی

ایلیڈ میں کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ آسٹریلیا نے پاکستان کو 40رنز سے ہرا کر پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز بھی جیت لی ہے جب کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی آسٹریلیا نے تین ،صفر سے جیت لی تھی۔

منگل کو کھیلے جانے والے میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو جیتنے کے لیے 287رنز کا ہدف دیاجس کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم اڑتالیسویں اوور میں 246رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ قابل ذکر بلے باز عمر اکمل رہے جنہوں نے 59رنز بنائے۔

آسٹریلوی باؤلر ہیرس نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے میچ کا بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ میک کے نے تین جب کہ واٹسن اور ہاؤرٹز نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل منگل کو میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50اوورز میں 286رنز بنائے۔ مارش 83اور کلار 80رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ پاکستان کی طرف سے عمر گل اور رانا نوید الحسن نے دو،دو جب کہ محمد آصف اور سعید اجمل نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔

اس میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیا ں کی گئی ہیں۔ فاسٹ باؤلر محمد عامر کی جگہ محمد آصف اور شعیب ملک کی جگہ فواد عالم کو شامل کیا گیا ہے۔

سیریز کا چوتھا میچ 29 جنوری کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG