رسائی کے لنکس

logo-print

ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ عالمی کپ میں پاکستان نیوزی لینڈ کے مقابل


ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ عالمی کپ میں پاکستان نیوزی لینڈ کے مقابل

ویسٹ انڈیز میں جاری تیسرے ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ عالمی کپ میں ہفتے کو پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ہے۔

سپر۔ایٹ مرحلے کے اپنے پہلے میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں چھ وکٹوں سے شکست کے بعد پاکستان کے لیے ٹورنامنٹ میں اپنی جگہ بنائے رکھنے کے لیے بقیہ دونوں میچ جیتنا ضروری ہیں۔اس مرحلے کا اگلا میچ پاکستان 10مئی کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گا۔

ہفتے کو ہونے والے میچ میں پاکستانی ٹیم میں عبدالرحمن اور محمد سمیع کو فواد عالم اور محمد آصف کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG