رسائی کے لنکس

آسٹریلیا کی پوری ٹیم127 رنز پرآوٹ


سڈ نی میں ا توار کو شروع ہونے والے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں فاسٹ باولرز محمد آصف اور محمد سمیع کی تباہ کن باولنگ کے باعث آسٹریلیا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 127 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔

محمد آصف نے 41 رنز کے عوض میزبان ٹیم کے چھ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ محمد سمیع نے تین اور عمر گل نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ا س سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن ابتدائی گھنٹوں کا کھیل بارش کی نذر ہوگیا۔

پہلے روز جب کھیل ختم ہوا تو مہمان ٹیم نے بغیر نقصان کے14رنز بنائے تھے۔ کم روشنی کے باعث کھیل مقررہ وقت سے پہلے ختم کردیا گیا۔ عمران فرحت نو اور سلمان بٹ تین کے انفرادی سکور پر کھیل رہے ہیں۔


XS
SM
MD
LG