رسائی کے لنکس

آٹھ وکٹوں کے نقصان پر آسٹریلیا کے 286رنز


آٹھ وکٹوں کے نقصان پر آسٹریلیا کے 286رنز
آٹھ وکٹوں کے نقصان پر آسٹریلیا کے 286رنز

سڈنی میں کھیلے جانے والے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن میزبان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میںآ ٹھ وکٹوں کے نقصان پر 286رنزبنائے ہیں اور اسے پاکستان پر 80رنز کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان کی طرف سے دانش کنیریانے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ عمر گل نے تین اور محمد آصف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا کی طرف سے شین واٹسن نے ایک بار پھر عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے دوسری اننگز میں 97 رنز بنائے۔ انھیں عمر گل نے فیصل اقبال کے ہاتھون کیچ آؤٹ کیا اور وہ صرف تین رنز سے اپنی سنچری مکمل نا کر سکے۔تیسرے دن کا کھیل جب ختم ہوا توہَسی 73اور سڈل10رنز پر کھیل رہے تھے۔

اس سے قبل منگل کی صبح جب پاکستان نے دوبارہ کھیل شروع کیا تو333 کے مجموعی سکور پر اس کا آخری کھلاڑی آؤٹ ہو گیا اور یوں مہمان ٹیم کوآسٹریلیا کی پہلی انگنز کے سکور127 کے جواب میں 206 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

XS
SM
MD
LG