رسائی کے لنکس

پاکستان بھارت کو ہرا کر انڈر 19عالمی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا


پاکستان بھارت کو ہرا کر انڈر 19عالمی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا
پاکستان بھارت کو ہرا کر انڈر 19عالمی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا


نیوزی لینڈ میں جاری انڈر 19عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے ایک سنسنی خیز میچ میں پاکستان نے دفاعی چمپین بھارت کی ٹیم کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ حاصل کر لی۔

ہفتے کو کھیلا گیا کوارٹر فائنل بارش کی وجہ سے متاثر ہوا جِس کی وجہ سے میچ کو 23اووروں تک محدود کر دیا گیا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی جِس نے 23اووروں میں نو وکٹ کے نقصان پر 114رن سکور کیے جِس میں مندھیو سنگھ کے 40رن نمایاں تھے۔

پاکستان انڈر 19کی طرف سے فیاض بٹ نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 27رن دے کر چار اور رضا حسن نے 26رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں بھارتی باؤلروں نے بھی عمدہ باؤلنگ کی اور پاکستان نے بمشکل 23اووروں میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم کی طرف سے احسن علی 20، رمیز 28 اور حماد اعظم 21 رنز کے ساتھ قابلِ ذکر رہے۔

اِس طرح پاکستان نے بھارت کو دو وکٹ سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ حاصل کر لی ہے جہاں اُس کا مقابلہ ویسٹ انڈیز کی انڈر 19کرکٹ ٹیم سے ہو گا۔

XS
SM
MD
LG