رسائی کے لنکس

پہلا ٹیسٹ: پاکستان کے خلاف جنوبی افریقہ کی بیٹنگ

گراہم اسمتھ (فائل فوٹو)
گراہم اسمتھ (فائل فوٹو)

جنوبی افریقہ کے کپتان گراہم اسمتھ کا یہ سواں ٹیسٹ میچ ہے اور اس طرح انھوں نے 100 ٹیسٹ میچوں میں کپتانی کرنے والے پہلے کرکٹر ہونے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں جمعہ کو جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کی طرف سے فاسٹ باؤلر راحت علی اور بلے باز ناصر جمشید پاکستان کی طرف سے اپنے کیریئر کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں جنوبی افریقہ سرفہرست ہے۔ پاکستانی ٹیم میں شامل فاسٹ باؤلرجنید خان اپنی حالیہ شاندار کارکردگی کی بنا پراس میچ میں شائقین کی توجہ کا مرکز ہوں گے۔

جنوبی افریقہ کے کپتان گراہم اسمتھ کا یہ سواں ٹیسٹ میچ ہے اور اس طرح انھوں نے 100 ٹیسٹ میچوں میں کپتانی کرنے والے پہلے کرکٹر ہونے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے۔

پاکستان کی ٹیم اپنے دورہ جنوبی افریقہ میں تین ٹیسٹ، پانچ ایک روزہ اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔
XS
SM
MD
LG