رسائی کے لنکس

دبئی:پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کے تین کھلاڑیوں کے نقصان پر 311رنز


جنوبی افریقہ کے کپتان گریم اسمتھ نے پہلی اننگز میں 100 رنز بنائے
جنوبی افریقہ کے کپتان گریم اسمتھ نے پہلی اننگز میں 100 رنز بنائے

دبئی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے پر جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں تین کھلاڑیوں کے نقصان پر 311 رنز بنائے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے ابتدائی بلے بازکپتان گریم اسمتھ 100 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے ۔دوسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز پیٹرسن کویونس خان نے عبدالرحمن کی گیند پر کیچ آؤٹ کیا،انھوں نے 67رنزبنائے۔ ہاشم آملہ نے 80رنز بناکر وہاب ریاض کی گیند پر وکٹ کیپر عدنان اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

کیلس 53رنز پر بیٹنگ کررہے ہیں جب کہ نئے آنے والے بلے باز ہیرس نے تاحال کوئی رن نہیں بنایا۔

جمعرات کو جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پہلی بار ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے۔ اس میچ میں پاکستان ٹیم کے اکمل برداران کے تیسرے بھائی عدنان اکمل بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ محمد یوسف زخمی ہونے کے باعث پہلے ٹیسٹ میچ کے اسکواڈ میں شامل نہیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔ اس سے قبل پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز جنوبی افریقہ نے تین ،دو سے جیت لی تھی جب کہ دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز بھی اسی کے حصے میں آئی تھی۔

XS
SM
MD
LG