رسائی کے لنکس

تیسرا ون ڈے: جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف


پاکستان کی پوری ٹیم 46.5 اوورز میں 179 بنا کر آؤٹ ہوئی، کپتان مصباح الحق 79 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان نے تیسرے اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دیا ہے۔

سینچورین میں ہفتہ کو میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جو ابتدا میں اچھا کھیل پیش نہ کرسکا۔

مہمان ٹیم کے ابتدائی بلے باز احمد شہزاد بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ انھوں نے پچھلے میچ میں سینچری اسکور کی تھی۔ ایک موقع پر صرف 97 رنز پر پاکستان کے سات کھلاڑیوں آؤٹ ہوچکے تھے۔

کپتان مصباح الحق نے عبدالرحمن کے ساتھ مل کر اسکور کو تھوڑا سنبھالا دیا۔ انھوں نے 79 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

پاکستان کی پوری ٹیم 46.5 اوورز میں 179 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

یہ سیریز پاکستان پہلے ہی دو صفر سے جیت چکا ہے لیکن مصباح الحق تیسرا میچ جیت کر جنوبی افریقہ کو وائٹ واش کرنے کے عزم کا اظہار کرتے آرہے تھے۔

تین اہم کھلاڑی اس میچ کے لیے میزبان ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔ اسٹئین، اسمتھ اور کیلس کی جگہ فیلانڈر، ڈیوڈز اور پرنل ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

پاکستانی ٹیم نے بھی محمد حفیظ، شاہد آفریدی، ناصر جمشید اور جنید خان کی جگہ عمر امین، اسد شفیق، عبدالرحمن اور سہیل تنویر کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
XS
SM
MD
LG