رسائی کے لنکس

کروشیا یورپی یونین میں شامل، ملک میں جشن


کروشیا کے دارالحکومت زغرب میں ہونے والی تقریب میں یورپی یونین کے 100 سے زائد عہدیداروں نے شرکت کی اور زبردست جشن منایا گیا۔

کروشیا یورپی یونین کا ممبر بن گیا ہے جس کے بعد ہزاروں افراد نے ملک بھر میں جشن منایا۔

کروشیا یورپی یونین ’ای یو‘ میں شامل ہونے والا اٹھائیسواں ممبر ملک ہے اور اتوار کو گرینج کے معیاری وقت کے مطابق رات دس بجے جب یہ باقاعدہ طور پر ’ای یو‘ میں شامل ہو گیا تو ملک میں زبردست آتش بازی کی گئی۔

اس سلسلے میں کروشیا کے دارالحکومت زغرب میں ہونے والی تقریب میں یورپی یونین کے 100 سے زائد عہدیداروں نے شرکت کی۔

تاہم یورپی یونین میں شمولیت کے جشن کی خوشیاں کروشیا کی اقتصادی مشکلات کے باعث ماند پڑ گئیں۔

کروشیا 1991 سے 1995 تک جنگ کے بعد یوگوسلاویہ سے الگ ہوا تھا، اس جنگ میں 20 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

2007ء میں بلغاریہ اور رومانیہ کے یورپی یونین میں شامل ہونے بعد کروشیا ’ای یو‘ میں شامل ہونے والا پہلا ملک ہے۔
XS
SM
MD
LG