رسائی کے لنکس

logo-print

قبرص میں بحریہ کے اڈے میں زوردار دھماکے


قبرص میں بحریہ کے اڈے میں زوردار دھماکے

حکام کا کہنا ہے کہ قبرص کے جنوبی ساحلی علاقے میں بحریہ کے ایک اہم اڈے میں زوردار دھماکے ہوئے ہیں۔

قبرص نیوز ایجنسی کے مطابق دھماکوں میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور بیسیوں زخمی ہوئے۔

حکام کا ماننا ہے کہ یہ واقعہ ایونجیلوس فلوراکس اڈے میں اسلحے کے ذخیرے میں آتش زدگی کے باعث پیش آیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے کے مقام اور اس سے ملحق علاقے میں خاصی تباہی ہوئی ہے۔ بحری اڈے کے قریب قائم ایک بجلی گھر کو بھی نقصان پہنچا۔

XS
SM
MD
LG