رسائی کے لنکس

ڈاکار ریلی 2014

’پینتیسویں ڈاکار ریلی 2014ء‘،جِس کا پانچ جنوری کو جنوبی امریکہ میں ارجنٹینا کے شہر روزاریو سے آغاز ہوا؛ اِس ریس کے کل 13مرحلے تھے، جِس کے آغازپر431 گاڑیوں نے حصہ لیا۔اِن میں کاریں،موٹرسائیکلیں،ٹرک اورکواڈ موٹر شامل تھیں۔ریس کے آخری دن تک صرف 204 گاڑیاں ہی اپنی کارکردگی برقرار رکھ سکیں۔پہلی پوزیشن حاصل کرنے والوں میں موٹر سائیکل سوار ، اسپین کے مارک کوما، کواڈ موٹردوڑ میں چلی کےاگناسیو کاسل ،موٹر کاروں کے مقابلے میں اسپین کےنانی رومااور ٹرکوں کی دوڑ میں روس کےآندرے کارگینوورسرِ فہرست رہے۔ریس کا اختتام چلی کے شہر والپراسیومیں ہوا۔
مزید

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG