رسائی کے لنکس

سندھ، تمام نمبر پلیٹس ’ڈیجیٹل‘ کرنے کا فیصلہ


صوبہ سندھ میں 15جون سے تمام گاڑی مالکان کو نئی ڈیجیٹل نمبر پلیٹس لگانا لازمی ہوں گی۔ صوبائی حکومت نے گاڑی کے کاغذات کی بک بھی ماسٹر کارڈ سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے

صوبہٴسندھ میں چلنے والی تمام گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کو ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سیکریٹری محکمہٴایکسائز عبدالمجید پٹھان نے بدھ کو میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ، سید قائم علی شاہ کی ہدایات پر کیا گیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے گاڑیوں کی رجسٹریشن بک کی جگہ ماسٹر کارڈ جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جس پر گاڑی کے مالک کی تصویر لازمی ہوگی۔یہ اقدام سندھ میں بڑی تعداد میں موجود غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی گاڑیوں کی نقل و حرکت کو روکنے کے لئے اٹھایا جا رہا ہے۔

محکمہٴ ایکسائز کے مطابق، نئی ڈیجیٹل نمبر پلیٹ کا رنگ سفید ہوگا، جبکہ اس پر کالے رنگ سے گاڑی کا نمبر درج ہوگا۔ اس پلیٹ کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے دو کلومیٹر دور سے بھی دیکھا جا سکے گا۔

نمبر پلیٹ جرمنی سے درآمد کی جا رہی ہیں اور پہلے مرحلے میں 15جون سے انہیں نئی گاڑی کے مالکان کو لگانا لازمی ہوگا، جبکہ پرانی گاڑیوں کے لئے نمبر پلیٹس دوسرے مرحلے میں دی جائیں گی۔

پندرہ جون سے ہی گاڑیوں کی بک کی جگہ ماسٹر کارڈ رکھنا لازمی ہوگا۔
XS
SM
MD
LG