رسائی کے لنکس

logo-print

تیمرگرہ میں جلسے پر طاقتورخودکش بم حملہ


تیمرگرہ میں جلسے پر طاقتورخودکش بم حملہ

لوئردیرکی تحصیل تیمرگرہ میں پیر کی صبح عوامی نیشنل پارٹی کے ایک جلسے میں مشتبہ خودکش بم حملے میں کم ازکم کم40 افراد ہلاک اور100سے زائد زخمی ہو گئے۔ ہسپتال ذرائع نے کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک بیان کی ہے ۔

عوامی نیشنل پارٹی کے ایک مرکزی رہنما زاہد خان نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ جلسہ گاہ میں ایک ہزار سے زائد لوگ موجود تھے اور خود کش حملہ آور کسی طرح بھاگ کر پنڈال میں پہنچنے میں کامیاب ہوگیا جہاں اس نے اپنے جسم سے بندھے بارود میں دھماکا کردیا۔ انھوں نے بتایا کہ اس واقعے میں ان کے بھائی بھی زخمی ہوئے ہیں۔

صوبہ سرحد میں برسر اقتدار عوامی نیشنل پارٹی کے عہدیداروں کے مطابق صوبے کے نئے نام ”خیبر پختون خواہ“ پر سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے کی خوشی میں اس جلسے کااہتمام کیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG