رسائی کے لنکس

زخموں کو مندمل کرنے کا وقت آگیا ہے: ڈاکٹر مالک


فائل
فائل

اُنھوں نے بتایا کہ اُن کی حکومت کو مرکزی حکومت کی جانب سے پورے اختیارات حاصل ہیں کہ وہ قوم پرستوں سے مذاکرات کرسکتی ہے اور حالات کو ٹھیک کرسکتی ہے

بلوچستان کے وزیر اعلیٰ، ڈاکٹر عبد المالک نے کہا ہے کہ صوبے میں تشدد کے نتیجے میں کافی نقصان ہو چکا ہے اور اب وقت کا تقاضا ہے کہ زخموں کو مندمل کرنے کے لیے کام کیا جائے۔

اُنھوں نے بتایا کہ اُن کی حکومت کو مرکزی حکومت کی جانب سے پورے اختیارات حاصل ہیں کہ وہ قوم پرستوں سے مذاکرات کرسکتی ہے اور حالات کو ٹھیک کرسکتی ہے۔


وائس آف امریکہ کے پروگرام ’راؤنڈ ٹیبل‘ میں بلوچستان کے موضوع پر ہونے والی گفتگو میں وزیر اعلیٰ نے یہ اعتراف کیا کہ ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے ساتھ رابطہ کرکے اور اُنھیں مذاکرات کی میز پر لانے کے سلسلے میں کوئی قابلِ ذکر پیش رفت نہیں ہوئی۔

لیکن، اُنھوں نے کہا کہ اُن کی حکومت اُن بلوچ علاقوں میں بڑی حد تک امن و امان بحال کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے، جہاں پہلے یہ ممکن نظر نہیں آتا تھا۔

اُنھوں نے بتایا کہ عوام سے احساس محرومی دور کرنے کے لیے وہ منصوبے جو برسوں سے معرض التویٰ میں پڑے ہوئے ہیں، اُن کو تیزی سے پایہٴ تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے اور بعض منصوبے تو، بقول اُن کے، وقت سے پہلے مکمل ہوجائیں گے۔

تاہم، اُنھوں نے صوبے کی دوسری جماعتوں اور قوم پرستوں سے اپیل کی کہ بہت نقصان ہو چکا
ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ زخموں کو مندمل کیا جائے۔


تفصیلی انٹرویو سننے کے لیے، آڈیو پر کلک کیجیئے:
بلوچستان کے وزیر اعلیٰ، ڈاکٹر عبد المالک سے بات چیت
please wait

No media source currently available

0:00 0:05:12 0:00
XS
SM
MD
LG