رسائی کے لنکس

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ’ارتھ ڈے‘ منایا گیا


کراچی: سکول کے بچے سمندر پر ہونے والی صفائی مہم میں شریک ہیں۔
کراچی: سکول کے بچے سمندر پر ہونے والی صفائی مہم میں شریک ہیں۔

پوری دنیا کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی اس دن کی اہمیت کی مناسبت سے مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان کے مختلف شہروں میں مختلف تنظیموں نے ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے زمین کو پہنچنے والے نقصان کے بارے میں آگہی پھیلائی۔

دنیا بھر میں پیر کے روز ’ارتھ ڈے‘ اس عزم کے ساتھ منایا گیا کہ ماحولیات کے تحفظ اور اپنی دنیا کو رہنے کا ایک بہتر مقام بنانے کے لیے کاوشیں کی جائیں گی۔ اس موقعے پر دنیا بھر میں مختلف تقریبات اور پروگرامز کا انعقاد کیا گیا جن کا مقصد ماحولیات کے تحفظ کی اہمیت واضح کرنا تھا۔

یہ 1970ء کی بات ہے کہ جب دنیا میں پہلی مرتبہ ’ارتھ ڈے‘ منایا گیا۔ یہ وہ زمانہ تھا جب ایک طرف تو ماحولیات کی بقاء کے لیے کوششوں کا آغاز کیا گیا اور دوسری طرف تیل کی بڑھتی قیمتوں اور فضائی آلودگی کی وجہ سے اس دن کو منانے کی اہمیت بھی دو چند ہو گئی۔

تب سے اب تک ’ارتھ ڈے‘ دنیا کے ایک سو بانوے ممالک سے بھی زیادہ ممالک میں باقاعدگی سے منایا جاتا ہے۔


دنیا بھر میں اس موقعے پر اپنے ماحول کی صفائی اور فضائی آلودگی پھیلانے سے گریز کے لیے آگہی کے پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔ جبکہ مقامی کمیونٹیز اپنے اپنے علاقوں میں صفائی کرکے اس دن کی اہمیت اجاگر کرتی ہیں۔ بہت سی تنظیمیں شہر میں ساحل ِ سمندر، دریاؤں یا دیگر قدرتی مقامات پر جا کر صفائی کا کام کرکے زمین کو صاف ستھرا رکھنے کی کوششوں میں اپنا حصہ بٹاتی ہیں۔

پوری دنیا کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی اس دن کی اہمیت پر مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان کے مختلف شہروں میں مختلف تنظیموں نے ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے زمین کو پہنچنے والے نقصان کے بارے میں آگہی پھیلائی۔ ان تنظیموں نے یہ بھی بتایا کہ انفرادی سطح پر ہر انسان کس طرح سے اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھ کر اس دنیا کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔
XS
SM
MD
LG