رسائی کے لنکس

پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے


فائل
فائل
پاکستان میں کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

جمعرات کی شام پنجاب کے مختلف شہروں بشمول گوجرانوالہ، بہاولنگر، شیخوپورہ، کوٹ رادھا کشن، اوکاڑہ، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں میں زلزلے کے جھٹکوں نے شہریوں کو خوف میں مبتلا کردیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں زلزلوں کے جھٹکوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3٫4 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز حافظ آباد کے نزدیک تھا۔

نجی ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والی خبروں کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
XS
SM
MD
LG