عالمی ادارہٴ صحت نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایبولا بیماری کے نتیجے میں اب تک تقریباً 3000 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، اس وبا سے تین ممالک گِنی، سیئرا لیون اور لائبیریا بُری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ اس وبا سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر کوششوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
مغربی افریقہ میں ایبولا سے بچاؤ کی کوششیں

1
لائبیریا کے دارالحکومت میں ایبولا سے متعلق نئے تشخیصی مرکز کے اہلکار وہاں سامان لے کر جا رہے ہیں۔

2
مختلف مقامات پر ڈراموں کے ذریعے ایبولا سے آگاہی مہم شروع کی گئی۔

3
آگاہی مہم میں شامل ایک اداکار

4
لائبیریا میں عوام الناس کے لیے ایبولا سے متعلق معلومات اور خبریں دیواروں پر تحریر کی گئی ہیں۔