رسائی کے لنکس

مصر: محمد مرسی کے 23 حامیوں کو قید کی سزا


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

عدالتی ذرائع کے مطابق اتوار کو ان میں سے ہر شخص کو ساڑھے تین سال کی سزا سنائی گئی۔

مصر کی ایک عدالت نے کالعدم قرار دی گئی جماعت اخوان المسلمین کے 23 اراکین کو سزا سنائی ہے۔ عدالتی ذرائع کے مطابق اتوار کو ان میں سے ہر شخص کو ساڑھے تین سال کی سزا سنائی گئی۔

ان افراد پر گزشتہ سال نومبر میں محمد مرسی کے خلاف مقدمے کے موقع پر مظاہروں میں شرکت کا الزام ہے۔ گزشتہ سال جولائی میں مظاہروں کے بعد فوج نے محمد مرسی کو برطرف کر دیا تھا۔

جن افراد کو سزا سنائی گئی اُن پر دیگر الزامات کے علاوہ سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر حملوں کا بھی الزام تھا۔

محمد مرسی کو بھی کئی مقدمات کا سامنا ہے۔

اخوان المسلمین گزشتہ سال تک مصر کی منظم سیاسی جماعت تھی لیکن حکومت کا الزام ہے کہ محمد مرسی کی برطرفی کے بعد اس نے تشدد کی راہ اختیار کی جس پر اسے کالعدم قرار دے دیا گیا۔

دریں اثنا مصر میں حکام کے مطابق مسلح افراد کے حملے میں کم از کم دو سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

وزارت داخلہ کے مطابق مسلح افراد نے اتوار کو اُس وقت سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر فائرنگ کی جب اُن کی گاڑی کو قاہرہ کے مضافات میں روکنے کی کوشش کی گئی۔
XS
SM
MD
LG