روس اور مصر کے تفتیش کار ہفتہ کو مصری علاقے جزیرہ نما سینا میں گر کر تباہ ہونے والے روسی مسافر طیارے کے واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔ جہاز پر 224 افراد سوار تھے اس نے شرم الشیخ سے روسی شہر سینٹ پیٹرزبرگ کے لیے اڑان بھری تھی لیکن 23 منٹ بعد ہی اس کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہو گیا۔
مسافر طیارے کی تباہی کی تحقیقات جاری، روس میں یوم سوگ

5
طیارے پر سوار کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچا ہے اور اتوار کی صبح تک یہاں سے 129 لاشیں نکالی جا چکی تھیں۔