رسائی کے لنکس

مصر: ابوالہول کے مزید 12 مجسمے دریافت


مصر کے ماہرین آثار قدیمہ نے لکسوراور کرناک کی قدیم عبادت گاہوں کو ملانے والی ایک تباہ شدہ سڑک کی باقیات کے ساتھ ابوالہول کے 12مجسمے دریافت کیے ہیں۔

اس نئی دریافت کا اعلان مصری حکومت نے پیر کے روز کیا۔

سڑک کے اس حصے کا تعلق فرعون اول کے دور سے ہے جو 380 قبل ازمسیح سے362 قبل از مسیح تک علاقے کا حکمران تھا۔ آثارقدیمہ کے ماہرین پوری سڑک کی کھدائی کے منصوبے پر کام کررہے ہیں۔

آثارقدیمہ کی تاریخ کے لحاظ سے مصر کی سب سے اہم دریافت قاہرہ کے قریب واقع ابوالہول کا عظیم مجسمہ ہے ۔ سات منزلوں پر مشتمل یہ طویل القامت مجسہ اس عہد کی روایات کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ ایک ایسی خیالی مخلوق کا مجسمہ ہے جس کا سر انسانی اور دھڑ شیر کا ہے۔



XS
SM
MD
LG