رسائی کے لنکس

مصر: مرسی کے حامیوں کے خلاف طاقت کا استعمال

مصر میں حکام نے ایک ماہ کے لیے ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے بدھ شب کرفیو نافذ کر دیا تھا۔ ملک میں بدھ کو تازہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب سکیورٹی فورسز نے برطرف صدر محمد مرسی کے حامی مظاہرین کے دارالحکومت قاہرہ میں احتجاجی کیمپوں کو ہٹانے کے لیے بکتر بند گاڑیوں اور بلڈوزر کا استعمال شروع کیا۔ یہ جھڑپیں بعد ازاں ملک کے دیگر شہروں بشمول اسکندریہ اور سوئز تک پھیل گئیں۔ حکام نے گزشتہ ہفتے مظاہرین کو اپنے احتجاجی کیمپ ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG