رسائی کے لنکس

مصری ذہین طالبہ کا غیر متوقع امتحانی نتیجہ


ہائی اسکول کی اعلیٰ کارکردگی دکھانے والی طالبہ ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کی امید رکھتی تھی لیکن ناصرف وہ امتحان میں ناکام ہو گئی ہے بلکہ تمام امتحانی پرچوں میں اس کا اسکور صفر ہے۔

ایک ذہین مصری طالبہ حیرت انگیز طور پر سالانہ امتحانات کے تمام پرچوں میں صفر نمبروں کےساتھ ناکام ہوئی ہے، لیکن اس کے دوستوں اور خاندان والوں کا دعویٰ ہے کہ ذہین طالبہ مریم ملک ممکنہ طور پر ناانصافی اور بدعنوانی کا شکار بنی ہے۔

مریم ملک میڈیسن پڑھنا چاہتی ہے اور ڈاکٹر بننے کا خواب دیکھ رہی تھی۔

علاوہ ازیں ہائی اسکول کی اعلیٰ کارکردگی دکھانے والی طالبہ ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کی امید رکھتی تھی۔ لیکن ناصرف وہ امتحان میں ناکام ہو گئی، بلکہ تمام امتحانی پرچوں میں اس کا اسکور صفر ہے۔

مریم ملک نے پچھلے برس کے امتحان میں تمام مضامین میں کم و بیش پورے نمبرحاصل کیے تھے۔ وہ اسکول کی ٹاپ طالبہ تھی، جب فائنل امتحان کے نتائج کا اعلان ہوا، تو وہ بے تابی کے ساتھ ٹاپ اسکور کی فہرست میں اپنا نام تلاش کرنے لگی لیکن وہاں اس کا نام موجود نہیں تھا۔

لیکن وہ پھر بھی پراعتماد تھی کہ اس کے پرچے اچھے ہوئے تھے، اس نے اتنے نمبرز ضرور حاصل کیے ہوں گے کہ اس کا داخلہ میڈیکل کالج میں ہو سکے، لیکن جب اس نے اپنا نتیجہ دیکھا تو وہ بے ہوش ہو گئی۔

مریم ملک کی حمایت میں مصر کے ہزاروں لوگ سامنے آئے ہیں، سماجی روابط کی ویب سائٹس فیس بک پر 'ہمیں مریم پر یقین' ہے کے صفحے کو تیس ہزار سے زائد افراد نے لائیک کیا ہے اور اپنے پیغامات درج کیے ہیں۔

ٹوئٹر پر 'ہیش ٹیگ وی بلیو مریم' کے رجحان کے ساتھ ایک مہم چلائی جا رہی ہے، جبکہ سینکڑوں افراد نے مریم کے امتحانی نتائج کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر لوگوں کا کہنا ہے کہ اسکور غلطی کا نتیجہ بھی ہو سکتے ہیں یا پھر جان بوجھ کر نتیجہ تبدیل کیا گیا ہے۔

مریم نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے ایک انٹرویو میں کہا کہ مجھے یقین نہیں آ رہا تھا، یہ کیسے ممکن ہے کہ میں نے تمام پرچوں میں صفر نمبر لیے ہیں۔

مریم کے گھر والوں کا قیاس تھا کہ وہ مصر میں رہنے والی اقلیتی عیسائی برادری کا حصہ ہے اسی لیے وہ مبینہ طور پر امتیازی سلوک کا نشانہ بنی ہے تاہم اب انھیں یقین ہے کہ یہ مسئلہ کرپشن کا تھا۔

اس اسکور کا مطلب یہ تھا کہ مریم ملک امتحانی پرچوں پر خالی اپنا نام درج کر کے آئی ہے۔

لیکن ماہر تعلیم کی طرف سے واپس کی جانے والی امتحانی کاپیوں سے پتا چلتا ہے کہ پرچہ میں خالی امتحانی سوالات کو لکھا گیا تھا۔

مصری وزارت تعلیم کے مطابق مریم کی لکھائی کی جانچ سے پتا چلا ہے کہ امتحانی پرچے مریم نے لکھے ہیں۔

لیکن مصر ٹیلی وژن پر مریم کی لکھائی کے ایک دوسرے ٹیسٹ سے امتحانی پرچوں کی لکھائی مختلف ظاہر ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مصری وزیر اعظم نے مریم ملک کے معاملے کی تحقیقات کرانے کا وعدہ کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG