پاکستان کے کئی شہروں میں سنت ابراہیمی پیروی کرتے ہوئے عیدالاضحٰی کے تیسرے روز بھی جانوروں کی قربانی کی گئی۔ اُدھر کراچی کی مختلف شاہراہیں گندگی کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ شہری انتظامیہ کی جانب سے عید الاضحٰی کے حوالے سے صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کے دعوے کیے گئے تھے مگر شہر میں بکھری آلائشیں ان دعوؤں کو غلط ثابت کر رہی ہیں۔ شہری انتظامیہ کے ملازمین نے معاوضہ نا ملنے پر کام کرنے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد شہر میں گندگی کے ڈھیر لگے نظر آتے ہیں۔
کراچی: قربانی کا تیسرا روز، شہر میں گندگی

2
بکرا عید کے دوران گوشت کی چربی نکال کر بیچنے والے بھی ان دنوں سرگرم ہوجاتے ہیں

3
کراچی: عید کے دوران شہر میں صفائی ستھرائی نا ہونے سے سڑکوں پر کچرے اور گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔

4
شہر میں بکھری آلائشیں شہر کےصفائی کے دعووں کو غلط ثابت کردیا ہے

5
آلائشوں سے نکلی ہوئی چربی بیچنے والے اس چربی کو لےکر آنےوالوں سے 50 روپے فی کلو کے حساب سے خریدتے ہیں اور آگے فروخت کردیتے ہیں