رسائی کے لنکس

ڈیرہ اسماعیل خان: نالے میں گر کر آٹھ افراد ہلاک


فائل
فائل

ڈاکٹروں کے مطابق، ان افراد کی موت صنعتوں سے نکلنے والی زہریلی گیس کے باعث ہوئی۔ مرنے والے آٹھ افراد میں سے پانچ کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے

پاکستان کے صوبہٴخیبرپختونخوا کے شہر، ڈیرہ اسماعیل خان میں صنعتی علاقے میں واقع گندے پانی کا نالہ عبور کرتے ہوئے گرنے کے باعث آٹھ افراد ہلاک ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ان کی ہلاکت کا باعث صنعتی فضلے کے کیمیائی مواد کو قرار دیا جا رہا ہے۔


ذرائع نے بتایا کہ یہ افراد صنعتی علاقے میں ڈیوٹی کے بعد گھر جا رہے تھے کہ نالے میں گر پڑے اور اُن کی موت واقع ہوئی۔

بتایا جاتا ہے کہ اُنھیں بچانے کی غرض سے، کئی افراد نالے میں کود پڑے، لیکن کیمیائی گیسوں کے باعث بیہوش ہوگئے۔


امدادی اداروں کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ہلاک شدگان کی لاشیں نکالیں اور بیہوش ہونے والوں کو اسپتال منتقل کرنے میں مدد فراہم کی۔

ڈاکٹروں نے ہلاکتوں کا سبب صنعتی فضلے اور نکلنے والی زہریلی گیسوں کو قرار دیا ہے۔

مرنےوالے آٹھ افراد میں سے پانچ کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق، اس علاقے میں شوگر ملیں قائم ہیں، جن سے نکلنے والا زہریلا مواد اس نالے میں شامل ہوجاتا ہے۔

میڈیا رپورٹس نے مزید بتایا ہے کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا، پرویز خٹک نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
XS
SM
MD
LG