رسائی کے لنکس

بحرالکاہل کے ساحل پر زلزلہ، ایک شخص ہلاک


امریکہ کے جیولوجیکل سروے کے ادارے نے اطلاع دی ہے کہ دارالحکومت سان سلویڈور کے جنوب مشرق میں تقریبا ً 169 کلومیٹر کے فاصلے پر بحرالکاہل میں 7.4 شدت کا زلزلہ آیا، جِس کی گہرائی 70 کلومیٹر تھی

پیر کی رات گئے السلویڈور کے ساحل کے ساتھ ایک شدید زلزلہ آیا، جس کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص ہلاک ہوا۔

ارضیات کی پیمائش سے متعلق امریکی ادارے نے اطلاع دی ہے کہ دارالحکومت سان سلویڈور کے جنوب مشرق میں تقریبا ً 169 کلومیٹر کے فاصلے پر بحرالکاہل میں 7.4 شدت کا زلزلہ آیا، جِس کی گہرائی 70 کلومیٹر تھی۔

السلویڈور میں سان میکوئل شہر کے میئر، ولفریڈو سالگاڈو نے بتایا ہے کہ زلزلے کے نتیجےمیں ایک شخص کی موت واقع ہوئی، جب بجلی کا ایک کھمبا اُن کے اوپر گرا۔ ابھی تک، مزید اموات یا نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

زلزلے کے بعد، ’پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر‘ نے السلویڈور، نکاراگوا اور ہوندوراس کے ساحل پر سونامی آنے کا انتباہ جاری کیا تھا، جسے بعدازاں اٹھا لیا گیا۔

XS
SM
MD
LG