رسائی کے لنکس

انتخابی نشانات کے لئے پارٹی انتخابات کرانے کی شرط


کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ملکی جماعتوں کے لیے آرٹیکل 12اور 13کے تحت اس شرط کا پورا کرنا لازمی ہے۔


الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں کو پارٹی انتخابات کرانے اور سالانہ گوشوارے جمع کرانے کا پابند کیا ہے۔ بصورت دیگر کمیشن کا کہنا ہے کہ انہیں انتخابی نشانات الاٹ نہیں کئے جائیں گے۔

یہ بات جمعہ کو کمیشن کے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کہی گئی ہے ۔

کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ملکی جماعتوں کے لیے آرٹیکل 12اور 13کے تحت اس شرط کا پورا کرنا لازمی ہے۔ سیاسی جماعتوں کو پارٹی انتخابات کا حلف نامہ بھی جمع کرانا ہوگا۔

اعلامیہ کے مطابق ملک کی کوئی بھی سیاسی جماعت ، جو پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ 2002ء کی شرائظ پر پورا اترتی ہو ، وہ طے شدہ مدت کے اندر اندر اپنی پسند کے انتخابی نشان یا انتخابی علامت کی الاٹمنٹ کے لئے کمیشن کے پاس درخواست جمع کراسکتی ہے ۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مذکورہ قانون کے تحت آئندہ انتخابات میں انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کے لیے سیاسی جماعتوں سے ازسرنو درخواستیں طلب کی جائیں گی اور صرف انہی جماعتوں کو نشانات الاٹ کیے جائیں گے جو آرٹیکل 12 اور13 پر پورا اتریں گی۔
XS
SM
MD
LG