رسائی کے لنکس

ایلوِس پریسلی کی 75 ویں سالگرہ


امریکہ کے مشہور اور بے حد مقبول گلوکار ایلوِس پریسلی کے لاکھوں چاہنے والے امریکی ریاست مسس سیپی میں اُس کی جائے پیدائش ٹُو پِیلو سے لے کر سڈنی، آسٹریلیا تک اُس کی پدائش کی 75 ویں سالگرہ دھوم دھام سے منا رہے ہیں۔

پریسلے کی سابق بیوی پِریسلا اور بیٹی لیزا میری میمفس، ریاست ٹینی سی میں گلوگار کی حویلی گریس لینڈ میں ایک خصوصی تقریب کی صدارت کررہی ہیں۔ جمعے کے روز اس تقریب میں گلو کار کا یاد میں اُن کی سالگرہ کا ایک کیک بھی شامل ہے۔

گریس لینڈ میں اس اہم سالگرہ کی تقریبات کئى دن تک جاری رہیں گی۔ ریاست مِسس سیپی کے اُس سادہ سے گھر میں بھی، جہاں ایلوِس پیدا ہوا تھا، خصوصی تقریبات اور سیاحوں کے لیے اُس گھر کی سیر کا اہتمام کیا گیا ہے۔

آسٹریلیا میں سالانہ ایلوِس میلے میں شرکت کے لیے سِڈنی میں ایلوِس کا رُوپ دھارے ہوئے سفید سوٹوں میں ملبوس سینکڑوں بہروپیوں کی ایک پوری فوج کی فوج ایک ٹرین میں سوار ہوئى۔ اس سال اس میلے میں دس ہزار تک لوگ شرکت کریں گے۔ اس سال یہ میلہ نیو ساؤتھ ویلز کے ایک چھوٹے سے زرعی شہر میں ہورہا ہے۔ میلے میں پانچ روز تک موسیقی کی محفلیں سجیں گی، ایک پریڈ ہوگی اور ایلوِس کا روپ دھارنے والے بہروپیوں کے درمیان سب سے کامیاب بہروپ کا فیصلہ کرنے کے لیے مقابلہ ہوگا۔

پریسلی42 سال کی عمر میں 1977ء میں فوت ہوا تھا۔

XS
SM
MD
LG