رسائی کے لنکس

انگلش فٹ بال ٹیم 55 برس بعد کسی میگا ایونٹ کے فائنل میں

انگلش فٹ بال ٹیم نے یورو 2020 کے سیمی فائنل میں ڈنمارک کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ انگلش ٹیم اس فتح کے ساتھ 55 برس بعد کسی میگا ایونٹ کے فائنل میں پہنچ سکی ہے۔ آخری مرتبہ انگلینڈ نے 1966 کے عالمی کپ کے فائنل میں کامیابی حاصل کی تھی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ انگلش ٹیم نے یورپین چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ انگلش ٹیم کے مداحوں نے ٹیم کی جیت پر بھرپور جشن منایا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG