رسائی کے لنکس

برطانیہ میں شاپنگ بیگ کے استعمال پر دوہری فیس عائد


انگلینڈ میں اکتوبر 2015 سے تمام بڑے خوردہ فروش قانونی طور پر پلاسٹک بیگز استعمال کرنے پر 5 پینس ادا کرنے کے پابند ہیں جب کہ اپریل سے انہیں مزید 5 پینس ادا کرنا ہوں گے۔
انگلینڈ میں اکتوبر 2015 سے تمام بڑے خوردہ فروش قانونی طور پر پلاسٹک بیگز استعمال کرنے پر 5 پینس ادا کرنے کے پابند ہیں جب کہ اپریل سے انہیں مزید 5 پینس ادا کرنا ہوں گے۔

برطانیہ میں تمام خوردہ فروش اگلے سال اپریل سے شاپنگ بیگ کی دوہری قیمت ادا کریں گے جو تقریباََ 10 پینس ہو جائے گی۔

برطانوی خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق یہ اقدام ملک میں پلاسٹک کے کچرے کو کم کرنے کی کوششیں تیز کرنے کی غرض سے کیا گیا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں پلاسٹک سے بنے 15 ارب بیگ زیرِ استعمال ہیں جس سے کچرے میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

انگلینڈ میں اکتوبر 2015 سے تمام بڑے خوردہ فروش قانونی طور پر پلاسٹک بیگز استعمال کرنے پر 5 پینس ادا کرنے کے پابند ہیں جب کہ اپریل سے انہیں مزید 5 پینس ادا کرنے ہوں گے۔

نئی قیمت کا اطلاق تمام خوردہ فروشوں پر ہو گا۔ تمام خوردہ فروشوں کو فی بیگ استعمال پر یکساں طور پر 10 پینس ادا کرنا ہوں گے۔

محکمۂ ماحولیات، خوراک و دیہی امور کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چھوٹی دکانوں میں بھی پلاسٹک بیگ کے استعمال میں نمایاں طور پر کمی لائی جائے گی۔ جب کہ صارفین کو پائیدار اور ماحول دوست مواد سے تیار کردہ بیگ استعمال کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔

اس حوالے سے 'میرین کنزویشن سوسائٹی' کا کہنا ہے کہ جب سے شاپنگ بیگز کے استعمال پر پانچ پینس ادا کرنے کی شرط عائد ہوئی ہے، برطانیہ کے ساحلوں پر پلاسٹک بیگز کی تعداد میں 60 فی صد سے بھی زائد کمی نوٹ کی گئی ہے۔

XS
SM
MD
LG