رسائی کے لنکس

ایتھوپین جہاز اغوا کرنے والا ہائی جیکر گرفتار: سوئس حکام


ایتھوپین ائیر لائن کے جہاز کو اغوا کرنے والا ’ہائی جیکر‘ حکام کے مطابق طیارے کا معاون پائلٹ تھا۔

سوئیٹزلینڈ میں حکام کا کہنا ہے کہ اُنھوں نے ایتھوپین ائیر لائن کے جہاز کو اغوا کرنے والے ’ہائی جیکر‘ کو گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق طیارے کو اغوا کرنے والا شخص معاون پائلٹ تھا۔

عہدیداروں کے مطابق جب جہاز کا پائلٹ ’باتھ روم‘ گیا تو معاون پائلٹ نے بوئنگ 767 کا کنٹرول حاصل کر لیا۔

ہائی جیک کیا جانے والا جہاز پیر کو جنیوا میں اترا تھا۔

سوئس ایوی ایشن کے عہدیداروں نے کہا کہ صورت حال قابو میں ہے۔ یہ جہاز ادیس ابابا سے روم جا رہا تھا اور اس پر 200 مسافر سوار تھے۔

ایتھوپین فضائی کمپنی نے کہا کہ جہاز کا رخ زبردستی جنیوا کی طرف کر دیا گیا۔

فضائی کمپنی کے مطابق تمام مسافر اور عملے میں شامل افراد محفوظ ہیں۔ بعد میں ٹیلی ویژن کے ذریعے دکھائے جانے والے مناظر میں مسافروں کو جہاز سے باہر نکلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
XS
SM
MD
LG