رسائی کے لنکس

امریکہ اور یورپ تجارت اور سیکیورٹی پر تعاون میں اضافہ کریں گے


امریکہ اور یورپ تجارت اور سیکیورٹی پر تعاون میں اضافہ کریں گے
امریکہ اور یورپ تجارت اور سیکیورٹی پر تعاون میں اضافہ کریں گے

یورپی اور امریکی راہنما لزبن میں ہونے والی سربراہ کانفرنس میں اقتصادی اور سیکیورٹی امور پر رابطوں میں اضافےاور غیر ملکی امداد اور آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق مسائل پر تعاون بڑھانے پر متفق ہوگئے ہیں۔

یورپی اور امریکی راہنما لزبن میں ہونے والی سربراہ کانفرنس میں اقتصادی اور سیکیورٹی امور پر رابطوں میں اضافےاور غیر ملکی امداد اور آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق مسائل پر تعاون بڑھانے پر متفق ہوگئے ہیں۔

لزبن میں مذاکرات کے بعد یورپی راہنماؤں اور امریکی صدر براک اوباما نے بحراوقیانوس کے علاقے سے تعلق کے تاریخی رشتوں کی اہمیت بیان کرتے ہوئے تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے اور منظم جرائم اور سائبردہشت گردی جسے سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عزم کیا۔ دونوں اطراف سائبر سیکورٹی پر ایک ورکنگ گروپ قائم کرنے پر بھی متفق ہوئے جو ایک سال کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔

پریس کانفرنس میں یورپی یونین کے مستقل صدر ہرمن وین رومپی نے کہا کہ دونوں اطراف خارجہ پالیسی سے متعلق مشترکہ مفاد کے دو کلیدی مسائل یعنی ایران کا جوہری پروگرام اور جنوبی سوڈان کی آزادی پر آئندہ ہونے والے ریفرنڈم ، پر مل کرکام کریں گے۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین آسٹن توقع ہے کہ اگلے ماہ ایران کے اعلیٰ جوہری مذاکرات کار سے ملاقات کریں گی۔

یورپی یونین کے صدر نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ پانچ دسمبر کو ہمیں آسٹن کی قیادت میں ایران کے ساتھ براہ راست بات چیت کا ایک اچھا موقع میسر آئے گا۔ سوڈان کے معاملے میں ہمیں یہ یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ آئندہ ہونے والا ریفرنڈم میں عوام کی خواہشات کا اظہار کرے ۔ ریفرنڈم کو قابل بھروسہ بنانے کے لیے یورپی یونین وہاںانتخابات کی نگرانی کا ایک مشن بھیجے گی۔

یورپ میں مسٹر اوباما اپنے ماضی کے سپرسٹار کے مقام سے اگرچہ کچھ نیچے آچکے ہیں۔ لیکن وہ بحراوقیانوس کی اس جانب بہت مقبول ہیں اور دونوں اطراف کے درمیان تعلقات میں سابقہ بش انتظامیہ کے مقابلے میں زیادہ گرم جوشی پائی جاتی ہے۔ امریکی صدر نے یورپیوں کو واشنگٹن کے لیے ان کی مسلسل اہمیت کی دوبارہ یقین دہانی کرانے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کے اپنے یورپی اتحادیوں کے ساتھ تعلقات اور شراکت داری دنیا کے ساتھ ہمارے تعلق میں بنیادی اہمیت رکھتے ہیں اور ہمارا یہ رشتہ عالمی تعاون میں ایک عمل انگیز کے طورپر کام کرتا ہے۔

یورپی امریکہ مذاکرات کے بعد لزبن میں ہونے والے نیٹو سربراہ اجلاس میں ، بحراوقیانوس کے اتحادی راہنما باضابطہ طورپر افغانستان میں نیٹو کے جنگی مشن کے اختتام کے لیے نظام الاوقات پر متفق ہوئے اور انہوں نے21 ویں صدی میں اتحادیوں کے لیے ایک روڈمیپ کی توثیق کی۔

XS
SM
MD
LG