شمال مشرقی یورپ میں ہزاروں تارکین وطن اور پناہ گزین خوراک اور پانی کی کم دستیابی جیسی صورتحال سے دوچار ہیں اور ان ملکوں کی طرف سے اپنی سرحدیں بند کیے جانے کے بعد مغربی یورپ کی طرف ان کا سفر بھی مسدود ہو چکا ہے۔
پناہ گزینوں کو مشکلات کا سامنا

1
تقریباً دس ہزار سے زائد تارکین وطن اور پناہ گزین آسٹریا پہنچے ہیں۔

2
پناہ گزین کروئیشیا کی سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

3
یورپین یونین کی اپنے ہمسایوں کے متعلق پالیسی کے کمشنر جوہانس مقدونیہ میں قائم ایک پناہ گزین کیمپ میں لوگوں سے مل رہے ہیں۔

4
پناہ کی تلاش میں آنے والے ان افراد میں سے زیادہ تر کا تعلق شام، افغانستان اور عراق سے ہے۔