رسائی کے لنکس

امریکہ: جنوب مغربی ریاستوں میں شدید گرمی کی پیش گوئی

ریاست ایریزونا اور نیواڈا میں فینکس اور لاس ویگس جیسے بڑے شہروں میں موسم بہت زیادہ گرم ہو سکتا ہے جو بچوں اور معمر افراد کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

امریکہ کے محکمہ ِ موسمیات نے امریکہ کی جنوب مغربی ریاستوں میں شدید گرمی کی تنبیہہ جاری کی ہے اور یہ امکان ظاہر ہے کہ گرمی کی نئی لہر ملک میں گرمی کے نئے ریکارڈ بنا سکتی ہے۔

محکمہ ِ موسمیات کے مطابق ریاست کیلی فورنیا کے علاقے ڈیتھ ویلی میں پارہ 54 سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ ڈیتھ ویلی وہ جگہ ہے جہاں 1913ء میں امریکہ کا گرم ترین درجہ ِ حرارت 57 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ریاست ایریزونا اور نیواڈا میں فینکس اور لاس ویگس جیسے بڑے شہروں میں موسم بہت زیادہ گرم ہو سکتا ہے جو بچوں اور معمر افراد کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان ریاستوں میں رہنے والوں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنی چاہیئے جیسا کہ باہر کھلی فضاء میں کام کرنے والوں کو اپنا کام نسبتاً کم کر لینا چاہیئے، کھلے کپڑے پہننے چاہیئے اور ڈھیر سارا پانی پینا چاہیئے۔
XS
SM
MD
LG