رسائی کے لنکس

فلوریڈا: جیل میں دھماکے سے دو ہلاک، 100 سے زائد زخمی


جیل میں چار سو مرد جب کہ دو سو خواتین قید ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ دیگر قیدیوں کو قریبی علاقوں کی جیلوں میں بھیجا جا رہا ہے۔

امریکہ کی ریاست فلوریڈا کی ایک جیل میں بظاہر گیس بھر جانے کے بعد ہونے والے دھماکے سے دو افراد ہلاک جب کہ قیدیوں اور محافظوں سمیت لگ بھگ 150 افراد زخمی ہو گئے۔

چار منزلہ اس مرکزی جیل میں لگ بھگ چھ سو قیدی موجود تھے تاہم دھماکے کے بعد کسی قیدی کے فرار ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

دھماکے سے عمارت جزوی طور پر منہدم ہو گئی۔

جیل میں چار سو مرد جب کہ دو سو خواتین قید ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ دیگر قیدیوں کو قریبی علاقوں کی جیلوں میں بھیجا جا رہا ہے۔

دھماکے کے بعد قیدیوں کو فوری طور پر طبی امداد دی گئی اور فورسز نے اس واقعے کے حقائق جاننے کے لیے تلاشی کا عمل بھی شروع کر دیا۔
XS
SM
MD
LG