رسائی کے لنکس

ڈاکٹر رفیق جان اپریل میں ہنگو میں 'آئی کیمپ' لگائیں گے


فائل
فائل

ایک انٹرویو میں اُنھوں نے کہا کہ 'اگر حالات صحیح رہے تو 10 دن کے لیے آنکھوں کا کیمپ اپریل کے پہلے جمعے، یعنی تین اپریل سے، ہنگو میں لگایا جائے گا'

ڈاکٹر رفیق جان نیو یارک میں مقیم پاکستانی نژاد امریکی ماہر امراضِ چشم ہیں، جو ہر سال پاکستان میں ہنگو کے مقام پر آنکھوں کے مفت علاج کا کیمپ لگاتے ہیں۔

وہ 21 فروری کو وائس آف امریکہ اردو سروس کے پروگرام ’کچھ تو کہئیے‘ میں ہمارے مہمان تھے۔ وہ ایک ایسی شخصیت ہیں جن کو پروگرام میں دوبارہ بلانے کے لئے ہمیں متعدد خطوط موصول ہوتے ہیں، اور ای میلز روانہ کی جاتی ہیں۔

ڈاکٹر رفیق اپنی نوجوانی میں پاکستان سے امریکہ آئے، اور شائد انہیں کبھی بھی اس فیصلے پر پچھتاوا نہیں ہوا ہوگا۔ اس کا ایک سبب یہ بھی ہے کہ اُنھوں نے اپنے وطن سے مسلسل رابطہ رکھا ہے، جب کہ یہاں کی کمیونٹی میں بھی وہ سرگرم ہیں، اور سب سے بڑھ کر، اُن کا ایک محبت بھرا خاندان ہے۔

ہفتے کو گفتگو کرتے ہوئے، اُنھوں نے کہا کہ 'اگر حالات صحیح رہے تو 10 دن کے لیے آنکھوں کا کیمپ اپریل کے پہلے جمعے، یعنی تین اپریل سے، ہنگو میں لگایا جائے گا۔

تاہم، ڈاکٹر رفیق جان نے کہا ہے کہ موسم کی وجہ سے تاخیر ہو سکتی ہے۔ لہذا، علاج کے لئے وہاں آنے سے قبل، ہنگو کے مقامی نمبر پر، یکم اپریل کے بعد، فون

(0925) 620-399کرکے تاریخ کی تصدیق کی جاسکتی ہے۔

XS
SM
MD
LG