رسائی کے لنکس

فوکسی کہیں یا گٹکی، آج بھی مقبول

کراچی میں یوں تو بہت سی نت نئی چمکیلی گاڑیاں سڑکوں پر گھومتی ہیں مگر ایک گاڑی ایسی بھی ہے جو پرانی ہونے کے باوجود لوگوں کو پسند ہے۔ اس کار کا نام ہے فوکسی جو کراچی میں 'گٹکی' کے نام سے بھی مشہور ہے۔ پرانی ہونے کے باوجود یہ گاڑی آج بھی کراچی کی سڑکوں پر دکھائی دیتی ہے جس کا کریڈٹ کراچی کے ایک موٹر مکینک نعیم غوری کو جاتا ہے۔ نعیم گزشتہ 42 برسوں سے فوکسی کی مرمت اور ڈینٹنگ پینٹنگ کا کام کررہے ہیں اور کراچی شہر میں میں ان کی واحد ورک شاپ ہے جہاں صرف فوکسی گاڑیوں کی مرمت کی جاتی ہے۔ نعیم کے بقول پرانی فوکسی گاڑی کی لگ بھگ قیمت ساڑھے تین لاکھ روپے سے 5 لاکھ روپے تک ہوتی ہے کیوں کہ اب اس گاڑی کا استعمال صرف شوق کی خاطر کیا جاتا ہے۔ ان کے بقول کچھ لوگ ان سے یہ گاڑیاں کرائے پر بھی لےجاتے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG