رسائی کے لنکس

پنجاب: انسداد دہشت گردی، 504 خواتین پولیس تیار


حال ہی میں صوبہٴپنجاب کے پولیس سینٹر، چوہنگ میں تقریباً 504 خواتین پولیس کانسٹیبل کی تربیت مکمل ہوئی۔۔۔ آئی پولیس نے پنجاب کی خواتین پولیس کا حوصلہ ’قابل دید‘ قرار دیا ہے

آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے، پنجاب کی خواتین پولیس کو دہشتگردی کے واقعات سے نمٹنے کیلئے خصوصی ٹریننگ دے دی گئی ہے۔

پاکستان میں جہاں مرد پولیس اہلکار کام کر رہے ہیں، وہیں خواتین پولیس کا کردار بھی ملک کیلئے اہمیت کا باعث ہے۔ حال ہی میں صوبہٴپنجاب کے پولیس سینٹر چوہنگ میں تقریباً 504 خواتین پولیس کانسٹیبل کی تربیت مکمل ہوئی۔

اخیاری اطلاعات کے مطابق، تربیتی پروگرام سے متعلق ایک تقریب میں آئی جی پنجاب پولیس مشتاق سکھیرا نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں بتایا کہ 'پنجاب میں رمضان المبارک میں دہشتگردی کے واقعات سے نمٹنے کیلئے خواتین پولیس کو اسپیشل تربیت دی گئی ہے۔ انھوں نے پنجاب کی خواتین پولیس کا حوصلہ قابل دید قرار دیا۔

آئی جی پنجاب کے مطابق، ’کسی بھی معاشرے کی ترقی میں خواتین کا کردار نہایت اہم ہوتا ہے۔ اسی لیے، خواتین پولیس اہلکاروں کو موجودہ حالات کے مطابق جدید تربیت فراہم کی گئی ہے۔‘

بتایا جاتا ہے کہ خواتین کی اسپیشل ٹریننگ دو ماہ پر مشتمل تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان کے دیگر صوبوں میں بھی پولیس کے شعبے میں بھی کئی خواتین پولیس تعینات کی جاچکی ہیں، جسمیں اسپیشل پولیس فورس کی خواتین کمانڈوز کی تعیناتی شامل ہے۔

XS
SM
MD
LG