برازیل میں جاری بیسویں فٹ بال ورلڈکپ کا ایک سنسنی خیز میچ برازیل اور میکسیکو کے درمیان کھیلا گیا جس میں دونوں ٹیمیں مقررہ وقت تک کوئی گول نہ کر سکیں۔ اسی طرح گروپ "ایچ" کا ایک میچ جنوبی کوریا اور روس کے درمیان ہوا جو ایک، ایک گول سے برابر رہا۔ گروپ "بی" کے مقابلے میں آسٹریلیا اور نیدرلینڈز میدان میں اُترے جس میں نیدرلینڈز نے آسٹریلیا کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔
فٹ بال ورلڈ کپ: چھٹے دن کی تصویری جھلکیاں

1
آسٹریلیا کے ٹم کےہل نےاکیسویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلوائی

2
نیدرلینڈ کے روبن نے 58ویں منٹ میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرا گول کرکے اسکور برابر کر دیا تھا

3
نیدرلینڈ کے ڈیپے نے آسٹریلیا کے خلاف 68ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی دلوائی

4
نیدرلینڈ کے جوناتھن اور آسٹریلیا کے ڈیوڈسن اور مک کے گروپ بی کے مقابلے میں ایک دوسرے سے فٹ بال کے پیچھے دوڑتے ہوئے